14 اپریل 2013 - 19:30
امریکہ نے کوریا کے ایٹمی جنگ کا میدان کھول دیا ہے: حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے نائب کمانڈر حسین سلامی نے کہا ہے کہ امریکہ نے کوریا کے ایٹمی جنگ کا میدان کھول دیا ہے تاکہ یہ ظاہر کر سکے کہ شمالی کوریا جیسے ممالک ایٹمی ٹیکنالوجی رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے نائب کمانڈر حسین سلامی نے کہا ہے کہ امریکہ نے کوریا کے ایٹمی جنگ کا میدان کھول دیا ہے تاکہ یہ ظاہر کر سکے کہ شمالی کوریا جیسے ممالک ایٹمی ٹیکنالوجی رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔اسنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے امریکہ اور شمالی کوریا کے تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یہ دکھانا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا جیسے ملک ایٹمی ٹیکنالوجی رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور جب وہ ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کر لیتے ہیں تو اس سے ایٹم بم بنا لیتے ہیں اور اسے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے شمالی کوریا کے ایٹمی تنازعہ کی وجوہات کے بارے میں کہا کہ امریکہ نفسیاتی پروپیگنڈا کر رہا ہے تاکہ دنیا پر یہ ثابت کر سکے کہ اس سطح کے ملکوں کے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی نہیں ہونی چاہیے۔جنرل حسین سلامی نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی توازن آزاد و خودمختار ملکوں کے حق میں تبدیل ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲